لاہور:(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے ۔
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لئے ماہرہ خان کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے جبکہ مسلسل پانچواں سال ہے جب اداکارہ پشاور زلمی کا حصہ ہیں ۔
Welcome on Board @TheMahiraKhan https://t.co/GySQcQOYmc
— Javed Afridi (@JAfridi10) January 9, 2022
ماہرہ خان اس سے قبل ہی ایس ایل 3 ، 4 ، 5 اور سیزن 6 میں بھی زلمی سے منسلک رہیں ۔
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ماہرہ خان کو ایک بار پھر زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔
اداکارہ نے اس موقع پر کہا کہ پشاور زلمی فیملی کاحصہ بن کر پرجوش ہوں اور ٹیم زلمی کو پی ایس ایل سیون کے لیے گڈ لک کا پیغام دیتی ہوں ۔
خیال رہے کہ ماہرہ خان پشاور زلمی کے ہٹ اینتھمز ہم زلمی، زلمی کنگڈم میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں ۔