پی ایس ایل 7 کا پلان کے مطابق انعقاد کڑا چیلنج

Published On 16 January,2022 11:28 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کا پلان کے مطابق انعقاد کڑا چیلنج بن گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کا خدشہ اور شائقین کی تعداد محدود کئے جانے کا امکان ہے، ایونٹ کو ایک ہی شہر میں کرانے پر بھی سوچ بچار ہو رہی ہے، ایسا ہوا تو پھر ٹورنامنٹ لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔ فیصلہ جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی کی 17 جنوری کو صوبائی وزارت صحت اور تعلیم سے میٹنگ کے بعد صورتحال کافی حد تک واضح ہو جائے گی۔
 

Advertisement