پی ایس ایل 7: امپائر اور میچ ریفری پینل کا اعلان

Published On 18 January,2022 06:43 pm

کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن کے لئے امپائر اور میچ ریفری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 7 کے 30 میچ کے لئے اعلان کردہ پینل کے مطابق آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے پہلی مرتبہ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔

افتتاحی میچ میں علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ادا کریں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر اور عمران جاوید فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ پی سی بی کے ایلیٹ پینل میں شامل میچ ریفریز علی نقوی، افتخار احمد بھی لیگ میں ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔

میچ ریفریزمیں مائیکل گف، احسن رضا، آصف یعقوب، فیصل آفریدی، امتیاز اقبال ، عمران جاوید، ناصر حسین، راشد ریاض، شوزب رضا اور ولید یعقوب شامل ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فائنل سمیت پلے آف میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ لیگ کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا ، ایونٹ کافائنل 27 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔
 

Advertisement