پی ایس ایل 7: نسیم شاہ کے 5 شکار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگزکو پچھاڑ دیا

Published On 29 January,2022 07:00 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ کی شاندار باؤلنگ کے باعث کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پچھاڑ دیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7ویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بیٹنگ:

114 کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اننگز کا آغاز ول سمیڈ اور احسان علی نے کیا۔ دونوں کے درمیان ایک مرتبہ پھر ففٹی کی پارٹنر شپ بنی۔

76 کے مجموعی سکور پر ول سمیڈ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین ڈکٹ 2 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، احسان علی 57 اور سرفراز احمد 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد عمران نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

کراچی کنگز بیٹنگ:

اس سے قبل  کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا، دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم 16 کے مجموعی سکور پر شرجیل پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 10 رنز بنائے۔ جوئے کلارک 2، ٹام لیمنبے 3، محمد نبی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

 دیگر بیٹسمینوں میں لوئس گریگورے 5، محمد طہ 6، بابر اعظم 32، عامر یامین 20، محمد الیاس 7 ، عماد وسیم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کی ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نسیم شاہ نے 5 شکار کیے، سہیل تنویر کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

کراچی کنگز سکواڈ:

بابر اعظم، شرجیل خان، جوئے کلارک، محمد نبی، ٹام لیمنبے، لوئس گریگورے، عامر یامین، محمد عمران، محمد طہ، عماد وسیم، محمد الیاس

کوئٹہ گلیڈی اٹیرز سکواڈ:

ول سمیڈ، احسان علی، بین ڈنکٹ، سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فالنکر، عاشر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ
 

Advertisement