لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لاہور میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے میچز کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی ) کی زیر صدارت پی ایس ایل 7 کے لاہور میچز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوا ۔
اجلاس میں پی سی بی، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارکان نے شرکت کی جس میں ایل ڈبلیو ایم سی کو سٹیڈیم کے اندر اور اطراف میں صفائی ستھرائی مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
شائقین کی سہولت کے لیے ضلعی انتظامیہ مخصوص مقامات سے شٹل بس سروس کے انتظامات کرے گی اور 25 بیڈز پر مشتمل ہسپتال بھی جلد قائم کردیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔