کراچی: (دنیا نیوز) اوپننگ بلے باز امام الحق کا کہنا ہے کہ کراچی کا ٹیسٹ انتہائی اہم ہے، کوشش ہو گی دوسرا ٹیسٹ نتیجہ خیز ثابت ہو۔
اوپننگ بلے باز امام الحق نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا مضبوط کم بیک کرتی ہے، کوئی بھی نہیں چاہتا ہے میچ ڈرا ہو، ہر کھلاڑی جیتنے کی کوشش کرتا ہے، کوشش کریں گے کراچی ٹیسٹ نتیجہ خیز ثابت ہو، کراچی کی وکٹ پر بہت میچز کھیلے ہیں زیادہ مشکل نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین راولپنڈی ٹیسٹ میچ بغیر نتیجہ ختم ہوا تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھی مایوسی کا اظہار کیا تھا۔