لاہور ٹیسٹ: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

Published On 21 March,2022 09:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو اچھا آغاز نہ مل سکا، اوپنر ڈیوڈ وارنر سات رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ مارنس لبوشین کھاتہ بھی نہ کھول سکے، دونوں کھلاڑیوں کو شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔عثمان خواجہ اور سٹیون سمتھ نے 120 اوورز کےاختتام تک 120 رنز بنائے ہیں۔

آسٹریلیا کی کراچی میں کھیلنے والی ٹیم ہی لاہور ٹیسٹ کے لیے برقرار ہے البتہ پاکستان کے سکواڈ میں بابراعظم، محمدرضوان، شاہین آفریدی کے علاوہ عبداللہ شفیق، فوادعالم، اظہرعلی، نعمان علی اور ساجد خان ٹیم کا حصہ ہیں۔ امام الحق اور حسن علی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ تیسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز میں اب تک کوئی ٹیم نہیں جیت سکی، 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے دونوں میچ ڈرا ہوئے۔