آئی سی سی نے رمیز راجہ کی چار ملکی سیریز کی تجویز مسترد کردی

Published On 10 April,2022 08:08 pm

لاہور:(دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی چار ملکی سیریز کی تجویز مسترد کردی ہے۔

دبئی میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں رمیز راجہ نے بھی شرکت کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے اجلاس میں چار ملکی سیریز کی تجویز پیش کی تھی۔

خیال رہے کہ گریگر بارکلے اکتوبر 2022 تک آئی سی سی کے صدر رہیں گے۔