لاہور:(ویب ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے سیزن 2 کے پانچویں میچ میں باغ سٹالیئنز نے میرپور رائلز کو 8 رنز سے مات دے دی۔
مظفر آباد میں کھیلے گئے کے پی ایل کے پانچویں میچ میں باغ سٹالیئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 189 رنز بنائے، صہیب مقصود نے ناقابل شکست 53 گیندوں پر 72 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، حسن رضا 36 سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے، ابرار احمد اور یاسر شاہ نے 2،2 وکٹ اپنے نام کیں۔
. @thebaghstallion win this thriller by 8 runs against @MirpurRoyals . #KingdomValleyKPL I #KheloAazadiSe | #BSvMR pic.twitter.com/rSsZgcpaRU
— Kashmir Premier League (@kpl_20) August 15, 2022
190 رنز ہدف کے تعاقب میں میرپور رائلز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 181 سکور بناسکی، علی عمران اور حسن نواز نے 47،47 رنز کی اننگز کھیلی، عامر جمال نے 2 اور عامر یامین نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں جموں جانباز نے اوورسیز واریئرز کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔