نسیم شاہ کا علاج بورڈ کیلئے درد سر، پہلے ہسپتال سے ہوٹل اب گھر منتقل

Published On 30 September,2022 10:43 am

لاہور: (دنیا نیوز) قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا علاج پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بن گیا، نسیم کو پہلے ہسپتال داخل کرایا، کورونا مثبت آنے پر آئسولیشن کے لیے ٹیم ہوٹل منتقل کیا اور اب گھر روانہ کر دیا گیا۔

کراچی سے لاہور آتے ہوئے نسیم شاہ کو سینے میں انفیکشن پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے تمام ٹیسٹ ہوئے، پہلے نمونیا اور پھر کورونا مثبت آ گیا۔

قومی فاسٹ باؤلر کو ہسپتال سے ٹیم ہوٹل منتقل کردیا گیا اور پھر رات گئے اس فیصلے کو بھی تبدیل کر دیا گیا کہ وہ اپنے گھر پر 2 روز تک آئسولیشن کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے فیصلے کے بعد فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ہوٹل سے ان کے گھر منتقل کر دیا گیا۔

قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہیں جبکہ وہ اتوار کو ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔
 

Advertisement