ٹی 20 سیریز، پاکستان اور انگلینڈ چھٹے معرکے میں آج پھر مد مقابل

Published On 30 September,2022 10:33 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چھٹا ٹی 20 آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، ایک روزہ آرام کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج پھر قذافی اسٹیڈیم میں اِن ایکشن ہوں گی، 7 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 2-3 کی برتری حاصل ہے۔

ٹی 20 سیریز کا چھٹا میدان مارنے کے لیے قومی کھلاڑی پرجوش ہیں، پرستار بھی انتظار میں بے قرار ہیں، تین دو کی برتری سے قومی شاہینوں کا جذبہ جوان ہے اور سیریز اپنے نام کرنے کی ٹھان لی جبکہ مہمان انگلش پلیئر نے بھی کم بیک کرنے پر نظر یں جما لیں۔

سیریز کے پہلے مرحلے کے چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے جس میں سے دو میں پاکستان اور دو میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی جبکہ لاہور میں کھیلے گئے پانچویں میچ میں گرین شرٹس نے 6 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا چھٹا میچ آج پاکستان وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
 

Advertisement