ٹی 20 رینکنگ: محمد رضوان کی حکمرانی برقرار

Published On 19 October,2022 06:25 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی 20 رینکنگ میں حکمرانی برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان کی ٹی 20 بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے اور رضوان کے رینکنگ پوائنٹس 853 سےبڑھ کر 861 ہوگئے، بھارت کے سوریا کمار یادیو کا دوسرا نمبر برقرارہے جب کہ پاکستان کے کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

رینکنگ کے مطابق ٹی 20 باؤلرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی اور افغانستان کے راشد خان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے، سری لنکا کے وانندو ہسارنگا تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اور جنوبی افریقا کے تبریز شمسی چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

رینکنگ میں حارث رؤف کا 14 اور شاداب خان کا 15 واں نمبر ہے جبکہ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں شکیب الحسن نمبر ون پر آگئے اور افغانستان کے محمد نبی کا دوسرا نمبر ہے۔