لاہور: ( ویب ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے انگلیند کے خلاف فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ اس ملک کے لئے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔
خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف میچ میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے اگلے اوور کی صرف ایک گیند کروائی اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے جن کا باقی اوور افتخار احمد نے کروایا جو کہ کافی مہنگا ثابت ہوا اور میچ کا پانسہ پلٹ گیا۔
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 14, 2022
سماجی ابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر نے لکھا کہ اس ملک کے لئے ہمارا سب کچھ حاضر ہے، اس عظیم ٹیم کا چھوٹا کا حصہ ہونے پر مجھے فخر ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ہم نے اپنا سب کچھ دیا، انشا اللہ سخت محنت جاری رہے گی۔ پاکستان زندہ باد!۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو ورلڈ کپ کے فائنل میں 5 وکٹ سے شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔