راولپنڈی ٹیسٹ، پہلے دن کیلئے 4 انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت

Published On 29 November,2022 12:30 pm

راولپنڈی : (ویب ڈیسک ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے جبکہ میچ کے پہلے دن کیلئے 4 انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے شائقین پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے لیے جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔
میچ کے تیسرے اور چوتھے دن کی بھی جاوید اختر، اظہر محمود، جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
 

Advertisement