ملتان: (ویب ڈیسک) ملتان میں جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا لیے۔ ہیری بروک 74، بین سٹوکس 16 رنز بنا کریز پر موجود ہیں۔
ملتان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بھی سپنرز کے نام رہا۔ پہلے سیشن میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107رنز کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم کپتان بابر اعظم 75 رنز پر رابنسن کے ہاتھوں بولڈ جبکہ سعود شکیل کے 63 رنز پر لیچ کے گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد محمد رضوان 10، محمد نواز 1، فہیم اشرف 2 ، محمد علی اور زاہد محمود صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، مارک ووڈ اور جو روٹ نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جیمس اینڈرسن اور اولی روبنسن نے ایک ایک وکٹ لی۔
پاکستانی ٹیم کی آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ایک بار پھر ابرار کی گھومتی گیندوں نے انگلش بیٹرز کو چکرا کر رکھ دیا۔ سپنر نے زبردست باؤلنگ کرتے ہوئے بین ڈکٹ، ول جیکس، جو روٹ کو پویلین پہنچایا۔
مہمان ٹیم دوسرے روز صرف 202 رنزبنا پائی اور ان کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے جس کے بعد پاکستان پر انگلش ٹیم کو 281 رنز کی برتری بھی حاصل ہو گئی ہے۔
میچ کا پہلا روز
ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی انگلینڈ کے خلاف سپن باؤلر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 جبکہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں لی تھیں۔
جس کے بعد پہلے روز پاکستان ٹیم سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 5 رنز پر امام الحق بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے،اس کے بعد عبداللہ شفیق بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔