پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ نے ٹیم کا اعلان کر دیا

Published On 18 December,2022 10:17 pm

آکلینڈ: (ویب ڈیسک) پاکستان سے ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، ون ڈے ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے۔

ٹوم لیتھم، فن ایلن، مائیکل بریسویل ،ڈیون کونوے ،لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل ،ہنری نکولز، گرین فلپس، مچل سینٹنر، ہینری شیپلے، اش سودھی اور ٹم ساؤتھی ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح ہے نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں دو ٹیسٹ کے بعد 3 ون ڈے میچز کھیلے گی، جو 10 جنوری، 12 جنوری اور 14 جنوری کو کراچی میں شیڈول ہیں ۔