کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ کے دوران ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا، ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل 50 سے زائد رنز کرنے والے پاکستانی بن گئے۔
کراچی ٹیسٹ میں نصف سنچری بابر کی اس سال میں 23 ویں انٹرنیشنل ففٹی ہے، اس سے قبل مصباح الحق نے 2013 میں 22 انٹرنیشنل ففٹیاں سکور کی تھیں، بابر کی 23 ففٹی پلس میں 7 سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم نے اس سال ٹیسٹ میں 9، ون ڈے میں 8 اور ٹی ٹوئنٹی میں 10 ففٹی پلس رنز سکور کیے۔
سری لنکن کھلاڑی کمارا سنگا کارا نے 2014 میں 25 جب کہ رکی پونٹنگ نے 2005 میں 24 ففٹی پلس سکور کیے تھے، بھارت کے سارو گنگولی اور انگلینڈ کے جو روٹ بھی ایک کیلنڈر سال میں 23، 23 ففٹی پلس کرچکے ہیں۔