شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ کا نکاح ہوگیا

Published On 30 December,2022 06:59 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کا نکاح ہوگیا۔

سوشل میڈیا پرجاری اقصیٰ آفریدی کی نصیر ناصر نامی شخص سے نکاح کی ویڈیو میں شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی کو بھی تقریب میں موجود دیکھا جاسکتا ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گیدرینگ ایونٹ پلینر کی جانب سے اقصیٰ آفریدی کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ اور مہندی کے ایونٹ کی تیاریوں کی تصاویر شیئر کی گئیں تھیں۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے منسوب ہیں جن کا نکاح آئندہ برس فروری کی 3 تاریخ کو ہوگا۔