لاہور: (دنیا نیوز) مہمان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ون ڈے سکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ سیریز میں قومی ون ڈے سکواڈ کا اعلان بدھ کے روز متوقع تھا لیکن اب کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز چائے کے وقفے میں پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا اعلان ہو گا۔
قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد خان آفریدی کریں گے۔