کولکتہ : ( ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی واضح برتری حاصل کر لی۔
جمعرات کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 215 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
نوینڈوں فرنینڈو 50 اور کوشال مینڈس 34 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم میں نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے محمد سراج اور کلدیپ یادیو نے تین ، تین اور عمران ملک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میزبان ٹیم نے 216 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 44 ویں اوور میں حاصل کیا، کے ایل راہول نے 64 اور ہاردک پانڈیا نے 36 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ سری لنکا کی جانب سے کمارا اور چمیکا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
India take an unassailable 2-0 lead in the ODI series against Sri Lanka
— ICC (@ICC) January 12, 2023
#INDvSL | https://t.co/q1Pjk60ZeG pic.twitter.com/Tip69dPjns
میچ میں فتح کے بعد تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں بھارتی ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 15 جنوری کو کھیلا جائے گا۔