تیسرا ون ڈے، بھارت نے سری لنکا کو ریکارڈ 317 رنز سے شکست دیدی

Published On 15 January,2023 08:58 pm

نئی دلی: (دنیا نیوز) تیسرے ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو ریکارڈ 317 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

تیسرے ایک روزی میچ میں بھارتی ٹیم نے 391 روز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 22 اووز میں 73 کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہوگئی، سری لنکا کو 317 رنز سے شکست کا سامنا کر کے ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑے مارجن سے ہارنے کی تاریخ رقم کر دی۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے 2008ء میں آئرلینڈ کو 290 رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا تھا، 15 سال پہلے کیوی ٹیم کے 403 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم 112 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔