بگ بیش :سڈنی سکسرز نے پرتھ سکارچرز کو 6 رنز سے شکست دیدی

Published On 16 January,2023 02:13 am

سڈنی : ( ویب ڈیسک ) بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کے 43 ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے پرتھ سکارچرز کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے ، جوش فلپس نے 54 رنز کی اننگ کھیلی ، سٹیون سمتھ 36 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔

پرتھ سکارچرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناسکی، اسٹیفن ایسکنازی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 66 رنز بنائے۔

فاتح ٹیم کے کھلاڑی شان ایبٹ کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔