ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) دورہ بھارت کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹی 20 ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کے سپرد کر دی گئی۔
مچل سینٹنر بھارت میں نیوزی لینڈ کی ٹی 20 انٹرنیشنل سکواڈ کی قیادت سنبھالیں گے، آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر بین لیسٹر کو پہلی بار ملکی ٹیم میں طلب کیا گیا ہے۔
دورہ بھارت کے دوران کین ولیمسن اور ٹم ساؤدی غیرحاضر رہیں گے، وہ پاکستان سے سیریز مکمل ہونے پر ملکی سکواڈ سے الگ ہو کر وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
کیوی سلیکٹر لارسن نے کہا کہ بھارت میں مچل سینٹنر ہماری وائٹ بال ٹیم کے قائد ہوں گے، وہ اس سے قبل کولکتہ میں 2021 میں بھی کپتانی کرچکے ہیں، ان کا تجربہ بھارتی کنڈیشنز میں ہمارے لیے انتہائی قیمتی ثابت ہوگا۔