سڈنی : ( ویب ڈیسک ) بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کے 39 ویں میچ میں پرتھ سکارچرز نے سڈنی تھنڈر کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں تھنڈر کی ٹیم اپنے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اوورز میں محض 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی، الیور ڈیوس 52 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ نیتھین میک اینڈریو نے 21 اور ڈیوڈ وارنر نے 19 رنز کی اننگ کھیلی۔
سکارچرز کی جانب سے ایڈریو ٹائی نے 3 ، ڈیوڈ پینی اور لانس مورس نے دو ، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
فاتح ٹیم نے 112 رنز کا ہدف باآسانی 13 ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، کیمرون 55 رنز کی اننگ کھیل نمایاں رہے جبکہ سٹیفن نے 40 رنز کی اننگ کھیلی۔
تھنڈر کی جانب سے واحد وکٹ نیتھن میک اینڈریو نے حاصل کی جبکہ فاتح ٹیم کے کھلاڑی اینڈریو ٹائ کو بہترین باؤلنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار د یا گیا۔