ڈھاکہ : ( ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل ) کے 10 ویں میچ میں رنگپور رائیڈرز نے کھلنا ٹائیگرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔
جمعہ کو ظہور احمد سٹیڈیم چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں کھلنا ٹائیگرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کے آخری اوور میں 130 رنز پر آئوٹ ہوگئی، اعظم خان 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان یاسر علی 25 اور محمد سیف الدین نے 22 رنز بنائے۔
جواب میں فاتح ٹیم نے 131 رنز کا مقررہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔، شعیب ملک کی 36 بالوں پر 44 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، روبی الحق پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
قبل ازیں ایونٹ کے 9 ویں میچ میں فورچیون باریشال نے چٹوگرام چیلنجرز کو 26 رنز سے ہرایا، باریشال کے 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چیلنجرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی، افتخار احمد کو 26 بالوں پر 57 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Alhamdulillah - first #BPL Player of the Match award for Fortune Barishal #NewProfilePic pic.twitter.com/s09LizaEgi
— Iftikhar Ahmad (@IftiAhmed221) January 13, 2023