زمبابوے نے آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیت لی

Published On 16 January,2023 01:48 am

ہرارے : ( ویب ڈیسک ) زمبابوے نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

اتوار کے روز ہرارے میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جبکہ آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی طرف سے ہیری ٹیکٹر 47 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ زمبابوے کی جانب سے ویسلے مدھویرے، ٹینڈائی چتارا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں زمبابوے نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، کریگ اروائن نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

رائن برل کو آل رائونڈ کارکردگی کی بنا پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔