کیپ ٹاؤن : ( ویب ڈیسک ) انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 27 جنوری کو بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 29 جنوری کو بلوم فونٹین جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے یکم فروری کو کمبرلی میں کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز کے دوران انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے جبکہ جنوبی افریقا کو تیمبا بووما لیڈ کریں گے۔