شاہد آفریدی کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

Published On 22 January,2023 11:01 pm

کراچی: (ویب ڈیسک)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شدید الفاظ میں مذمت کی۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ قرآن عظیم کتاب ہے، یہ ہمیں دوسرے مذاہب کے ساتھ رواداری کا درس سکھاتی ہے۔

قرآن کو نذر آتش کرنے کی نمائش اور تشہیر کرنا ایک بے شرمی کا کام ہے، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اس کے خلاف کھڑا ہوں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی سازش قرار دیا تھا۔