بگ بیش لیگ : سکارچرز کی میلبورن کیخلاف 10 رنز سے فتح

Published On 23 January,2023 02:08 am

پرتھ : ( ویب ڈیسک ) بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کے 52 ویں میچ میں پرتھ سکارچرز نے میلبورن رینیگیڈز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 10 رنز سے شکست دے دی۔

اتوار کو پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں سکارچرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے، کیمرون بنکرافٹ ناقابل شکست 95 اور سٹیفن سکنازی 54 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔

ہدف کے تعاقب میں میلبورن کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز تک محدود رہی، کپتان ایرون فنچ کی 35 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگ بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

فاتح ٹیم کے کھلاڑی کیمرون بنکرافٹ کو 50 گیندوں پر 95 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔