سڈنی: (ویب ڈیسک) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے 50ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے سڈنی تھنڈرز کو 125 رنز سے شکست دے دی ہے۔
سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 19 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر187 رنز بنائے، سٹیو سمتھ 5 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 125 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جواب میں سڈنی تھنڈرز کی بیٹنگ کا آغاز مایوس کن رہا اور پوری ٹیم محض 62 رنز ہی بنا سکی، شاندار سنچری سکور کرنے والے سٹیو سمتھ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔