بی پی ایل : کھلنا ٹائیگرز کی چٹوگرام کو 7 وکٹوں سے شکست

Published On 21 January,2023 02:07 am

چٹوگرام : ( ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل ) کے 19 ویں میچ میں کھلنا ٹائیگرز نے چٹوگرام چیلنجرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جمعہ کو چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں چٹوگرام چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔

عثمان خان 45 ، عفیف حسین 35 اور درویش رسولی 25 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹائیگرز کی طرف سے وہاب ریاض نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 رنزکے عوض 4 شکار کئے۔

ٹائیگرز نے 159 رنز کا ہدف آخری اوور کی دوسری بال پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، محمودالحسن جوئے نے 44 بالوں پر 59 اور تمیم اقبال نے 44 رنزکی اننگز کھیلی۔

چٹوگرام کی طرف سے نہاد الزمان نے دو اور شوواگاتا ہوم نے ایک وکٹ حاصل کی، محمود الحسن جوئے کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔