جوہانسبرگ : ( ویب ڈیسک ) انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کیویز ویمن انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے میگا ایونٹ کے 23 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
3/3 in Potchefstroom to finish top of Group c! Georgia Plimmer 41* and Anna Browning 28* push the team to the next stage in South Africa. Scorecard | https://t.co/OKmLzthaEd #U19T20WorldCup pic.twitter.com/z8EZdZwPQo
— WHITE FERNS (@WHITE_FERNS) January 19, 2023
سینوس پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں محض 68 رنز بنائے۔
ارنیشا فونٹین ویسٹ انڈیز کی واحد بیٹر تھیں جو ڈبل فگر میں داخل ہوسکیں، کیویز کی طرف سے کیٹ چنڈلر نے 3 جبکہ اولیویا اینڈرسن اور ابیگیل نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
فاتح ٹیم نے 69 رنز کا آسان ہدف بغیر کسی نقصان کے با آسانی ساتویں اوور کی دوسری گیند پر مکمل کر لیا، انا براؤنگ اور جارجیا پلمر نے بالترتیب 28 اور 41 رنز کی اننگ کھیلی۔
میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ سی میں اپنے تینوں میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔