انگلش کائونٹی : سٹیون سمتھ کا سسکس کے ساتھ معاہدہ

Published On 20 January,2023 02:22 am

سڈنی : ( ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بیٹر سٹیون سمتھ کا انگلش کائونٹی سسکس کے ساتھ تین چیمپئن شپ مقابلوں کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سسکس نے سٹیون سمتھ کے ساتھ مئی میں کائونٹی چیمپئن شپ کے لئے مختصر دورانیہ کے معاہدے کی تصدیق کی ہے جبکہ سمتھ سسکس کی طرف سے لنکاشائر کے خلاف 4 مئی سے اپنی مہم کا آغازکریں گے۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں آسٹریلوی بیٹر نے کہا کہ انگلش کائونٹی سسکس میں شمولیت کے لئے پرجوش اور سکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں، مجھے امید ہے کہ میری موجودگی سے انکی کچھ رہنمائی ہوگی۔