بگ بیش : سکارچرز کی ہوبارٹ کو شکست، پہلی پوزیشن پر واپسی

Published On 19 January,2023 03:04 am

پرتھ : ( ویب ڈیسک ) بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کے 46 ویں میچ میں پرتھ سکارچرزنے ہوبارٹ ہری کینز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

پرتھ میں کھیلے گئے ایونٹ کے اہم میچ میں ہوبارٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔

ٹام اینڈریوز 27 اور نیتھن ایلس 24 رنز کی اننگز کھیل ٹیم میں نمایاں رہے جبکہ سکارچرز کی جانب سے لینس مورس اور اینڈریو ٹائے نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں سکارچرز کے بیٹرز نے شاندار کھیل کا مظاہر کیا اور 147 رنز کا ٹارگٹ اٹھارویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ایونٹ میں ایک اور کامیابی اپنے نام کی۔

فاتح ٹیم کے بیٹر ایرون ہارڈی کو 62 گیندوں پر 90 رنز کی ذمہ دارانہ اور شاندار اننگ کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔