پی ایس ایل 8 کیلئے ہماری ٹیم اچھی بنی ہے: شاہین شاہ آفریدی

Published On 20 January,2023 02:33 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے ہماری ٹیم اچھی بنی ہے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران کپتان لاہور قلندرز نے بتایا کہ پی ایس ایل 8 میں فینز کو لاہور قلندرز کی طرف سے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور ہم ایونٹ کے لیے تیار ہیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ہماری ٹیم میں 8، 9 کھلاڑی وہی ہیں جو پہلے بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں تاہم جہاں ضرورت تھی وہاں نئے کھلاڑیوں کو لیا ہے ، اس لیے میں کہہ سکتا ہوں کہ پی ایس ایل 8 کے لیے ہماری ٹیم اچھی بنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی پرفارمنس یا ٹائٹل کے دفاع کا کوئی ٹارگٹ سیٹ نہیں کیا ، میری توجہ اس وقت اپنی فٹنس پر ہے اور اس کے لیے میں محنت کر رہا ہوں۔