قومی کرکٹر شان مسعود پشاور سے دلہن بیاہ لائے

Published On 21 January,2023 11:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹر شان مسعود اپنی دلہن نیشے خان کو پشاور سے بیاہ لائے ہیں۔

شان مسعود کی شادی کی تقریب میں کپتان بابر اعظم سمیت دیگر سٹار کرکٹرز نے شرکت کی، تقریب میں لیجنڈری سابق کرکٹر انضمام الحق، محمد یوسف، شاہد آفریدی سمیت دیگر سابق کھلاڑی بھی شریک تھے۔

اس سے پہلے قومی اوپنر کے نکاح کی تقریب میں نوبیاہتا جوڑے نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔