ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان سپرلیگ کے8ویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم رنگ ونورسےبھرگیا،شائقین کی کثیرتعداد شریک ہوئی، تقریب میں موسیقار و گلوکار ساحرعلی بگا، آئمہ بیگ، عاصم اظہر اور شائے گل نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا، تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا سفر دبئی سے شروع ہوا تھا، پھر لاہور، کراچی اور آج ملتان میں افتتاحی تقریب ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اگلے سال پشاور اور کوئٹہ جائیں گے، پی ایس ایل نے پاکستان کو بہت اثاثے دیے ہیں، یہ ایک ایسا بین الاقوامی برانڈ بنا ہے جس کے بارے میں ہم فخر کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ’لاہور والے میرے دل میں ہیں، ملتان والے ذہن میں ہیں، اب سوال یہ ہے کہ میرا دل جیتے گا یا ذہن جیتے گا ‘، افتتاحی میچ میں لاہورقلندرزاورملتان سلطانزمدمقابل ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
پی ایس ایل 8 کے34میچزچارشہروں میں کھیلے جائیں گے راولپنڈی میں11،لاہوراورکراچی میں9،9 جبکہ ملتان میں5میچزہوں گے،دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پر عزم ہے، ملتان سطانز نے بھی جیت پر نظریں جما لی ہیں۔