لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں پی ایس ایل میچز کے موقع پر ہوٹل سے سٹیڈیم کے روٹ پر خصوصی لائٹس لگانے کیلئے ٹھیکیدار نے 80 کروڑ روپے خرچہ بتایا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لائٹس کی مد میں خطیر رقم دینے سے انکار کر دیا۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق صرف پی ایس ایل کے 9 میچز کے لیے سکیورٹی روٹس پر 80 کروڑ روپے نہیں لگا سکتے، پی سی بی خود لائٹس خریدے تو 25 کروڑ میں خرید سکتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل 2022 پر پنجاب حکومت کا کرایہ کی لائٹس پر 60 کروڑ روپے خرچہ آیا، ملتان میں پی ایس ایل میچز میں بھی کرایہ کی لائٹس پرکئی کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی روٹ پر 40 جنریٹر اور 120 ہیوی فلڈ لائٹس لگائی جاتی ہیں، ایک جنریٹر سے 3 پولز پر نصب 36 ہیوی لائٹس جلتی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پہلے کبھی روٹ کی فلڈ لائٹس اورجنریٹر کا خرچہ نہیں اٹھایا، اس بار پی سی بی کو پنجاب حکومت نے یہ خرچہ خود اٹھانے کا کہا ہے۔