لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑی اور انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر لیام ڈاؤسن انجری کے باعث پی ایس ایل 8 سے باہر ہو گئے، ڈاکٹرز نے ڈاؤسن کو 4 سے 6 ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق انگلش آل راؤنڈر کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، سکین کے بعد انہیں 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہور قلندرز کے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری کئے گئے ایک پیغام میں انگلش آل راؤنڈر کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔
Liam Dawson ruled out from #HBLPSL8 due to an ankle injury. We wish him a speedy recovery.#QalandarsCity #QalandarHum pic.twitter.com/GP1VBvPkVx
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 20, 2023
ٹیم انتظامہ نے بتایا کہ لیام ڈاؤسن آج وطن واپس روانہ ہو جائیں گے، ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے لئے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔