کراچی: (دنیا نیوز) لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی، گلیڈی ایٹرز ہدف کے تعاقب میں صرف 135 رنز ہی بنا پائے۔
پاکستان سپر لیگ 8 کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 199 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا پائی، گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے 48 اور محمد حفیظ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اس سے قبل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کا دسواں میچ شروع ہوا تو لاہور قلندرز نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا، ان کی پہلی وکٹ 4.3 اوورز میں 49 رنز پر گری جب فخر زمان 14 گیندوں پر 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے، مرزا بیگ نے 15 گیندوں پر 35 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2023
شائی ہوپ 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، حسین طلعت 26 اور کامران غلام 21 رنز پر آؤٹ ہوئے، سکندر رضا نے 16 گیندوں پر 32 اور راشد خان نے 11 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، لاہور قلندرز نے اننگز میں مجموعی طور پر 7 چھکے اور 17 چوکے لگائے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2023
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوڈین اسمتھ اور قیس احمد نے 2، 2 جبکہ محمد حسین اور محمد نواز نے ایک ایک شکار کیا تھا۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2023
لاہور قلندرز ایونٹ میں 3 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اسے دو میچز میں فتح جب کہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2023
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ میں اب تک 3 میچ ہار چکی ہے جبکہ اسے ایک میں فتح نصیب ہوئی ہے۔