ویلنگٹن (ویب ڈیسک) کین ولیمسن پیر کو راس ٹیلر کو پیچھے چھوڑ کر نیوزی لینڈ کے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
کین ولیمسن نے یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں عبور کیا، ولیمسن کی سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 483 رنز بنائےاور جیت کے لیے 258 رنز کا ہدف دیا۔
یہ ولیمسن کے ٹیسٹ کریئر کی 26 ویں سنچری تھی، انہوں نے راس ٹیلر کا 7683 رنز کا ریکارڈ 29 واں رن بنا کر توڑا، کین ولیمسن نے اس میچ میں 132 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 7787 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
سابق کپتان سٹیفن فلیمنگ 7172 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، ولیمسن نے اپنے 92ویں ٹیسٹ اور 161ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، جو ٹیلر کے 112 ٹیسٹ اور 196 اننگز سے زیادہ تیز ہے۔