ویمنز ٹی 20 لیگ: سپر ویمن نے ایمازون کو8 وکٹ سے شکست دے دی

Published On 08 March,2023 05:19 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ویمنز ٹی 20 لیگ کے پہلے نمائشی میچ میں سپر ویمن نے ایمازون کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

ایمازون کا 133 رنز کا ہدف ، سپر ویمن نے 16 ویں اوورمیں حاصل کرلیا، وولوارڈاٹ نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، منیبہ علی 33 اور چماری آتاپاٹو 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

قبل ازیں ایمازون نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹ پر 132 رنز بنائے تھے، عالیہ ریاض 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، ٹیمی ماؤنٹ 24 اور ڈینی وائٹ 22 رنز بنا کر پویلین لوٹیں، ندا ڈار نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement