جیسن روئے کی اننگ ہمیں ہمیشہ یاد رہے گی : محمد نواز

Published On 09 March,2023 01:26 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان محمد نواز نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں جیسن روئے کی اننگ ہمیں ہمیشہ یاد رہے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے پشاور زلمی کے خلاف 5 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر 145 کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے بعد گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے اپنی ٹیم کی تاریخی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسن روئے کی ناقابل شکست 145 رنز کی یہ اننگز انہیں اور ہمیں ہمیشہ یاد رہے گی۔

محمد نواز کا کہنا تھا کہ ہر کپتان چاہتا ہے کہ میچ میں ایسی اننگز ہو، جیسی جیسن روئے نے کھیلی، روئے کے ساتھ محمد حفیظ نے بھی اچھی بیٹنگ کی، کوشش کریں گے ٹورنامنٹ کو اچھی طرح سے فنش کریں۔

یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ایونٹ کی تاریخ کا ہائی سکورننگ میچ ہوا جس میں گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

Advertisement