راولپنڈی: (دنیا نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سٹار کھلاڑی جیسن روئے نے کہا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اپنی بہترین اننگز کھیلی، یہ میری سب سے پسندیدہ اننگز ہے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 240 کوئی آسان ہدف نہیں تھا، ٹی ٹوئنٹی شارٹ فارمیٹ کی کرکٹ ہے اس میں اوپننگ بیٹر کے لیے اس طرح کا سکور بڑا چلینج ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 240 رنز کے بعد بھی ہارنے پر مایوسی ہوتی ہے، بابر اعظم
انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی ٹف سیزن ہے لیکن کوشش ہے اچھا گیم کھیلا جائے، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سب سے پسندیدہ اننگز کھیلی، شائقین کا جوش و خروش بہت ہی والہانہ تھا۔
جیسن روئے نے کہا کہ میرے پاس اس کے سوا کوئی چوائس نہیں، صبح سویرے اٹھنا، ایک کپ کافی اور انرجی ڈرنک کے ساتھ پورا دن دلچسب تجربہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی 20 لیگ: سپر ویمن نے ایمازون کو8 وکٹ سے شکست دے دی
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور صائم کی کارکردگی بھی بہترین کھلاڑی ہیں، آج دونوں نے بہت اچھا کھیلا، صائم واقعی سپیشل تھا۔