240 رنز کے بعد بھی ہارنے پر مایوسی ہوتی ہے، بابر اعظم

Published On 08 March,2023 11:13 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ 240 رنز بنانے کے بعد بھی ہارنے پر مایوسی ہوتی ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری باؤلنگ بھی اپ ٹو دی مارک نہیں دی تھی، ہم چاہ رہے تھے مختلف انداز میں باؤلنگ کریں لیکن رائے نے بڑی مہارت سے بیٹنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

بابر اعظم نے کہا کہ پنڈی میں ہمیشہ بیٹنگ وکٹ ہوتی ہے، اچھی باؤلنگ سے باؤلرز کو مدد ملتی ہے، کاؤنٹر اٹیک ہونے سے بطور ٹیم پھر پریشر میں آجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی کے طور پر آپ کو ہر طرح کے حالات کے لیے تیار رہنا چاہیے، بالکل کچھ غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سے ہار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی 20 لیگ: سپر ویمن نے ایمازون کو8 وکٹ سے شکست دے دی

بابر اعظم نے کہا کہ سرفراز اَن فٹ ہونے کی وجہ سے نہیں کھیلے، پوائنٹس ٹیبل پر ہم چوتھے نمبر پر ہیں، محنت زیادہ کرنا پڑے گی، بیٹھیں گے، بات کریں گے، آئندہ میچز کا لائحہ عمل بنائیں گے۔
 

Advertisement