لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دی، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا لیکن ٹورنامنٹ کے بیشتر ایوارڈز ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے ہی حاصل کئے۔
ملتان سلطانز کے عباس آفریدی کو بیسٹ باؤلر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا جبکہ ٹورنامنٹ کے بیسٹ ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ بھی عباس آفریدی کے نام رہا۔
Congratulations to @iAbbasAfridi55 for being the emerging player of @thePSLt20 #SultanAaGayya pic.twitter.com/7INZIxeU8F
— Multan Sultans (@MultanSultans) March 18, 2023
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان سب سے زیادہ 550 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر قرار پائے۔
لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والا بلے باز قرار دیا گیا جبکہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے۔
.@KieronPollard55 is @thePSLt20 fielder of the tournament!#SultanAaGayya pic.twitter.com/q3P2kaPyl3
— Multan Sultans (@MultanSultans) March 18, 2023
ملتان سلطانز کے پلیئر کیرون پولارڈ کو بیسٹ فیلڈر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز بھی ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے اپنے نام کیا۔
Congratulations to @iMRizwanPak who won the Hanif Mohammad Cap for best batsman and also won the award for best wicket keeper of @thePSLt20 #SultanAaGayya pic.twitter.com/0AdE7wfIfN
— Multan Sultans (@MultanSultans) March 18, 2023
ملتان سلطانز ہی کے باؤلر احسان اللہ پی ایس ایل ایٹ کے بہترین باؤلر قرار پائے، انہوں نے ٹورنامنٹ میں 22 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ لے اڑے۔
Congratulations to @ihsanullahPaki1 on winning the player of the tournament and bowler of the tournament of @thePSLt20
— Multan Sultans (@MultanSultans) March 18, 2023
He is the first player from the emerging category to win player of the tournament in #HBLPSL history.#SultanAaGayya pic.twitter.com/JQAnUnTdn8