انگلش کرکٹ بورڈ کا امریکی لیگ کیلئےکھلاڑیوں کو این او سی نہ دینےکا فیصلہ

Published On 21 March,2023 11:58 am

لندن: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ بورڈ نے امریکا میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کے لیےکھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز کو میجر لیگ کے لیے این او سی نہیں دئیے جائیں گے، یہ فیصلہ  ایشیز  کی وجہ سےکیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے وائٹ بال کرکٹ کے سپیشلسٹ امریکا کی لیگ میں نہیں ہوں گے، انگلینڈ کے پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن این او سی کے لیے کوشاں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کی بھی لیگ میں شرکت یقینی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ میجر لیگ کرکٹ 13 جولائی سے امریکا میں کھیلی جائے گی، ان دنوں انگلینڈ میں  ایشیز  کھیلی جائے گی۔ 

Advertisement