کویت سٹی: (ویب ڈیسک)کویت کی سرکاری آئل کمپنی نے ایک لیکج کے سبب تیل کے رساؤ کو قابو میں کرنے کے لئے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کویت کی سرکاری کمپنی کے مطابق تیل کے زمین پر موجود ایک ذخیرے سے تیل کے رسنے کے سبب کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور تیل کی پیداوار بھی متاثر نہیں ہوئی۔
آئل کمپنی کے ایک ترجمان قصے الامر کے مطابق اب تک تیل کے رسنے سے مہلک دھویں کے پھیلنے کی اطلاعات نہیں ہیں، انہوں نے تصدیق کی کہ یہ لیکج زمین پر موجود آئل فیلڈ میں ہوئی ہے مگر اس کا علاقہ رہائشی علاقوں سے دور ہے۔
الامر کے مطابق تیل کے رسائو کو بند کرنے کے لئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں جو کہ جلد اپنا کام مکمل کر لیں گی،کویت اوپیک تنظیم کا ایک اہم رکن ہے اور روزانہ تقریبا 2٫7 ملین بیرل تیل پیدا کر رہا ہے۔