لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ کے دوران فاسٹ باؤلرحارث رؤف کو زمان خان کا یارکر لگ گیا۔
زمان خان کے تیز یارکر لگنے کی وجہ سے حارث رؤف تکلیف کے سبب بیٹنگ چھوڑ گئے، ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی تکلیف کا زیادہ مسئلہ نہیں، وہ بہتر ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز 14 اپریل سے شروع ہو گی۔
Zaman khan unplayable Yorker injured Haris rauf
— Hamza Ijaz (@HamzaEjaz367) April 9, 2023
Get well soon @HarisRauf14 #PAKvNZ pic.twitter.com/uLfGvsZfGg
پہلا ٹی 20 میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15 کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی 20 بھی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں ہوگا۔