لاہور : ( دنیا نیوز ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئٹنی سیریز کا آغاز 14 اپریل ( کل ) سے ہوگا جبکہ دونوں ٹیمیں آج پریکٹس سیشن میں ان ایکشن ہوں گی۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے ہوٹل میں جِم سیشن میں حصہ لیا، اس دوران تمام کھلاڑی خوش اور مطمئن دکھائی دیے۔
Stretching it out on day two in Lahore #PAKvNZ pic.twitter.com/0PCgb1AZyZ
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) April 12, 2023
دونوں ٹیمیں پہلے ٹی 20 معرکے سے قبل آج قذافی سٹیڈیم میں تین گھنٹے طویل پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی۔
دوسری جانب سیریز کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، گراؤنڈ سٹاف آؤٹ فیلڈ، انکلوژرز، سٹیڈیم کی عمارت اور پچ پر کام کر رہا ہے، بین الاقوامی اور مقامی نشریاتی عملے نے بھی اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں، ڈیجیٹل باؤنڈری بھی لگائی جا رہی ہے جبکہ کرکٹرز کے بڑے بڑے پوسٹرز بھی پورے سٹیڈیم میں لگائے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ چوتھے اور پانچویں میچ کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کرے گا۔